لیوک 22، 1-6 پر کارنیلیا ٹرک کا جرمن زبان میں خطبہ:
یہویوں کی بغیر خمیر کی روٹی کی تقریب یعنی فسح کی تقریب قریب آن پہنچی تھی۔کاہنوں کے رہنما اور معلمین شریعت یسوع کو قتل کر نے کی فکر کر رہے تھے وہ یسوع کو قتل کر نے کے لئے مناسب موقع تلاش کر رہے تھے جس کے لئے وہ لوگوں سے ڈرے ہوئے بھی تھے۔
یسوع کے بارہ رسولوں میں یہوداہ اسکر یوتی ایک تھا۔شیطان اس میں داخل ہو گیا تھا۔یہوداہ کا ہنوں کے رہنما کے محا فظ چند سپا ہیوں کے پاس گیا اور یسوع کو پکڑ وا دینے کے بارے میں ان سے گفتگو کی۔وہ بہت خوش ہوئے تب انہوں نے یہودا ہ سے وعدہ کیا کہ وہ یسوع کو پکڑ کر انکے حوا لے کرے گا تو وہ اسے رقم دینگے۔یہوداہ اس بات پر متفق ہوئے اور یسوع کو پکڑ وا نے کے لئے مناسب موقع کی تاک میں رہا۔اس کی یہ خوا ہش تھی کہ وہ یہ کام ایسے وقت میں کرے کہ جب کہ لوگ جمع نہ ہوں۔
**********
لیوک 22، 47-53 پر KF Ulrichs کا جرمن زبان میں خطبہ:
یسوع جب باتیں کر رہا تھا تو لوگوں کی ایک بھیڑ وہاں آئی ان بارہ رسولوں میں سے ایک بھیڑ کا پیشوا تھا۔ وہی یہوداہ تھا۔ وہ یسوع کا بوسہ لینے قریب پہنچا۔
یسوع نے اس سے پو چھا ، “اے یہوداہ! کیا بوسہ لینے کے بعد تو ابن آدم کو پکڑوادیگا ؟”یسوع کے شاگرد بھی وہیں کھڑے ہو ئے تھے۔ وہاں پر پیش آنے والے واقعات کو وہ دیکھ رہے تھے۔ شاگردوں نے یسوع سے پو چھا، “اے خداوند ۱ کیا ہم تلواروں کو استعمال کریں ؟”
شاگردوں میں سے ایک نے سردار کا ہن کے نوکر پر حملہ کر کے داہنا کان کاٹ ڈالا۔
یسوع نے اس سے کہا، “رک جا” اور ا ُ دھر نوکر کے کان کو چھوا اور وہ اچھا ہو گیا۔
یسوع کو گرفتار کر نے کے لئے وہاں پر کاہنوں کے رہنما بزرگ یہودی قائدین اور یہودی سپاہی بھی آئے ہو ئے تھے۔ یسوع نے ان سے کہا، “تلواروں کو اور لاٹھیوں کو لئے ہو ئے یہاں کیوں آئے ہو؟ کیا تم سمجھتے ہو کہ میں مجرم ہوں؟ہر روز میں تمہارے ساتھ ہیکل میں تھا۔ تم نے مجھے وہاں پر کیوں نہیں پکڑا؟ اسلئے کہ یہ تمہارا وقت اور تاریکی کا اختیار ہے۔”
**********
جلد ہی یہاں مزید آ رہے ہیں