یہاں میتھیو 5:1-11 پر وولف گینگ ووگیل کا جرمن زبان میں ایک خطبہ ہے:

 

یسوع نے جب لوگوں کی اس بھیڑ کو دیکھا تو پہاڑ کے اوپر چڑھکر بیٹھ گئے۔اسکے شاگرد بھی اسکے پاس آئے۔

تب یسوع نے یہ تعلیم دینی شروع کی۔ اور کہا،  

 
مبارک ہیں وہ لوگ جو دل کے غریب ہیں
کیونکہ آسمانی بادشاہت ان ہی کے لئےہے۔
 
مبارک ہیں وہ لوگ ہے جو غم زدہ ہیں
کیونکہ خدا کی طرف سے تسلّی ملیگی۔
 
مبارک ہیں وہ لوگ جو حلیم ہیں
کیونکہ وہ خدا کے وعدےسے زمین کے وارث ہونگے۔
 
مبارک ہیں وہ لوگ جو راستباز بھوکے اور پیاسے ہیں
کیونکہ خدا انکو آسودہ اور خوشحال کریگا۔
 
مبارک ہیں وہ لوگ جو رحم دل ہیں
کیونکہ ان پر رحم کئےجائینگے۔
 
مبارک ہیں وہ لوگ جو پاک ہیں
کیونکہ وہ خدا کو دیکھینگے۔
 
مبارک ہیں وہ لوگ جو صلح کراتے ہیں
وہ تو خدا کے بیٹے کہلائینگے۔
 
مبارک ہیں وہ لوگ جو راستبازی کر نے کے سبب سے ستا ئے گئے
کیوں کہ آسمانی بادشاہت ان ہی کے لئے ہوگی۔  

 

**********

مارک 1:40-45 پر ٹِم شلوٹمین کا جرمن زبان میں خطبہ

ایک کوڑھی یسوع کے پاس حاضر ہوااور گھٹنے ٹیک کر عرض کر نے لگا، “اگر آپ چاہیں تو مجھے صحت بخش سکتے ہیں۔”

یسوع نے اس پر رحم کے تقاضے سے چھو کرکہا، “تیری صحت یا بی میری آرزوہے۔تجھے صحت نصیب ہو۔”

اس کے ساتھ ہی فوراً اسے تندرستی نصیب ہوئی۔ کوڑھ چھوٹ گیااور وہ کوڑھی چلا گیا۔

-یسوع نے اس کو روانہ کیا اور سختی سے تا کید کی کہ “اس چیز کے متعلق کسی سے نہ کہنا مگر جاکر اپنے تئیں کا ہن کو دکھا اور اپنے پاک صاف ہو جا نے کی بابت اُن چیزوں کا جو مُوسیٰ نے مُقرّر کی نذ رانہ پیش کر تاکہ ان کے لئے گواہی ہو۔”

 

**********

لیوک 5:27-32 پر Joan Carles MONTSERAT کا جرمن زبان میں خطبہ:

تب یسوع وہاں سے جاتے ہوئے محصول کے چبوترے پر کسی بیٹھے ہوئے آدمی کو دیکھا اس کا نام لا وی تھا۔یسوع نے اس سے کہا “میرے پیچھے ہو لے۔”

لاوی اٹھ کھڑا ہوا اور اپنی تمام چیزوں کو وہیں چھوڑ کر یسوع کے پیچھے ہوگیا۔

تب لاوی اپنے گھر میں یسوع کے کھا نے کی ایک بڑی دعوت کا انتظام کیا۔ جس میں کئی لگان وصول کر نے والے اور بہت سے دوسرے لوگ بھی کھانے کے لئے بیٹھ گئے تھے۔

لیکن فریسی اور معلّمین شریعت نے جن کا تعلق فریسیوں کی کلیسا سے تھا یسوع کے شاگر دوں پر تنقید کر تے ہو ئے کہا، “تم محصول لینے والوں کے ساتھ اور دوسرے بہت ہی برے لوگوں کے ساتھ کیوں کھا نا کھا تے ہو اور کیوں پیتے ہو ؟۔”

یسوع نے ان سے کہا، “طبیب کی ضرورت بیمار کو ہوتی ہے صحت مندوں کے لئے نہیں۔میں پرہیزگاروں کو انکے گناہوں پر نادم کرنے کیلئے اور انہیں خدا کی طرف رجوع کرنے نہیں آیا بلکہ برے لوگوں کی زندگی اور دلوں کو تبدیل کرنے آیا ہوں۔”

**********

جلد ہی یہاں مزید آ رہے ہیں